ٹوئٹرکی نئی تبدیلی چند گھنٹوں بعد ختم
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی جانب سے مخصوص اکاؤنٹس پر گرے ٹک اور آفیشل لیبل کو متعارف کراتے ہی چند گھنٹوں بعد ختم کردیا،یہ نیا گرے ٹک 9 نومبر کو اچانک مخصوص اکاؤنٹس میں نظر آیا اور پھر غائب بھی ہوگیا۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے 8 نومبر کو بتایا تھا کہ مخصوص اکاؤنٹس پر گرے ٹک کے ساتھ آفیشل لیبل کا اضافہ کیا جائے گا۔یہ تبدیلی 9 نومبر کو چند اکاؤنٹس میں دیکھنے میں آئی مگر پھر ایلون مسک نے مداخلت کرتے ہوئے اسے ختم کردیا جس کا عندیہ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں دیا۔
ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا
I just killed it
— Elon Musk (@elonmusk) November 9, 2022
ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر کی جانب سے کافی احمقانہ اقدامات کیے جاسکتے ہیں ہم یہ جائزہ لیں گے کہ کونسی تبدیلی کارآمد ہے اور کونسی بیکار ہے۔
Please note that Twitter will do lots of dumb things in coming months.
We will keep what works & change what doesn’t.
— Elon Musk (@elonmusk) November 9, 2022
There are no sacred cows in product at Twitter anymore. Elon is willing to try lots of things — many will fail, some will succeed. The goal is to find the right mix of successful changes to ensure the long-term health and growth of the business. https://t.co/cMf27EmmpJ
— Esther Crawford ✨ (@esthercrawford) November 9, 2022
ایلون مسک کی جانب سے گرے ٹک فیچر کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ ٹوئٹر میں کوئی بھی پراڈکٹ اب مقدس گائے نہیں، ایلون مسک کافی چیزوں کی آزمائش کررہے ہیں، جن میں سے متعدد ناکام جبکہ کچھ کامیاب ہوسکتی ہیں ہمارا مقصد کامیاب تبدیلیوں کو دریافت کرکے کاروبار کو طویل المعیاد بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے۔
ٹوئٹر پر اکاؤنٹس کو 3 اقسام میں تقسیم کیا جائے گا
The official label is still going out as part of the @TwitterBlue launch — we are just focusing on government and commercial entities to begin with. What you saw him mention was the fact that we're not focusing on giving individuals the "Official" label right now.
— Esther Crawford ✨ (@esthercrawford) November 9, 2022
انہوں نے گرے ٹک ہٹائے جانے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیبل ابھی ‘مردہ’ نہیں ہوا ہم صرف حکومتی اور کمرشل اکاؤنٹس کے ساتھ اس کا آغاز کریں گے اور شخصیات میں آفیشل لیبل کا استعمال ابھی نہیں ہوگا۔
ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھا جس پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں ہوگا ایلون مسک کے مطابق ویری فکیشن کے لیے فیس سے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں کمی آئے گی جبکہ کوئی فرد کسی برانڈ کی نقل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔