مزید دیکھیں

مقبول

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

ملک بھر میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی...

سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

مریخ کو اکثر سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے،مریخ...

غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد...

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی نےایف آئی اےسائبر کرائمزونگ اورٹوئٹرکے ساتھ معاہدے کی کاپی مانگ لی، رحمان ملک نے کہا کہ ٹوئٹرپاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا کیا پاکستان کا ٹوئٹرکے ساتھ معاہدہ ہے ؟

اراکین کمیٹی نے کہا کہ اعترازاحسن کاجعلی ٹوئٹراکاوَنٹ آج تک بندکیوں نہیں ہوا؟روبینہ خالد نے کہا کہ کِیاسارےاکاوَنٹ پاکستان سے باہر آپریٹ ہو رہےہیں ؟کچھ اکاوَنٹس گھنٹوں میں بند کیوں ہو جاتے ہیں ؟رحمان ملک نے کہا کہ جرمنی اور امریکہ سے آپریٹ ہونے والے 5 اکاوَنٹس بند کرائے،

ممبر پی ٹی اے نے کہا کہ دو ماہ میں ایسا سسٹم لگائیں گے جو جعلی سوشل میڈیا اکاوَنٹ کو خود ٹریس کرے گا ،رحمان ملک نے کہا کہ بھارت نے 47ہزار سائبر حملے کیےہیں،روبینہ خالد نے کہا کہ بار بار کہنے کے باوجود اعتزاز احسن کا جعلی ٹوئٹراکاونٹ چل رہا ہے ،اعتزاز احسن کے نام سے وہ باتیں منسوب کی جا رہی ہیں جو وہ نہیں کرتے ،جو ریاست مخالف لکھتے ہیں منٹ میں ان کااکاونٹ بند ہو جاتا ہے،

رحمان ملک نے کہا کہ یو ٹیوب بھی نہیں سن رہا تھا 2ماہ بند کیا سیدھا ہو گیا،کیوں نہ ایسا ٹویٹر کے ساتھ کیا جائے ،ٹوئٹرسے کیا فائدہ ہے؟ روبینہ خالد نے کہا کہ میر ے نام سے فیس بک پر اکاونٹ بنانے والی دعا بھٹو کون ہے؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan