باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نسل پرست سرچ کریں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹاپ پر آتے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر نسل پرست سرچ کیا جائے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سب سے ٹاپ پر آتا ہے اور ایسا بدھ کے روز ہوا ہے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر پر 80 ملین سے زائد فالوورز ہیں،ان میں سے کتنے اصل اور فعال ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی صدر کے ٹویٹر میں نسل پرست سرچ کرنے پر ٹاپ کے آنے پر تصدیق کی ہے

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد مظاہرے جاری ہیں اور امریکی صدر پر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے،امریکی صدر نے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ وہ نسل پرست ہیں

ٹریٹر نے اس حوالہ سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں‌ جو ٹویٹر پر ہو رہا ہوتا ہے.

امریکی صدر ٹرمپ نے حال میں سوشل میڈیا کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کیا تھا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سخت نگرانی کے حوالے سے ایک ایکگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کئے تھے،

ویب سائٹ سرچ انجن لینڈ میں معاون ایڈیٹر ، گریگ اسٹرلنگ کا کہنا ہے کہ ٹویٹر میں نسل پرست سرچ کرنے پر ٹرمپ کا نام ٹاپ پر آنے سے پتہ چلتا ہے کہ "بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب دینے یا اس کی وضاحت کرنے کے لئے ‘نسل پرستانہ’ یا ‘نسل پرستی’ کے الفاظ استعمال کر رہے ہیں

ظاہر ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ٹرمپ کو نسل پرستی کے الزامات سے دفاع کرنے والے حامیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے جوابات میں بھی ‘نسل پرست’ کا لفظ استعمال کرے گی

Shares: