ڈنکاسٹر سے لندن کنگ کراس جانے والی ٹرین میں ہفتے کی شب چاقو زنی کے واقعے کے بعد پولیس نے 32 سالہ سیاہ فام برطانوی اور 35 سالہ کیریبیئن نژاد برطانوی شہری کو اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ٹرین کو کیمبرج شائر کے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر روک کر دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے 8 منٹ بعد ہی پولیس نے کارروائی مکمل کر لی۔اس واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خود اسپتال پہنچا، 9 شدید زخمیوں میں سے 4 کو فارغ کر دیا گیا جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔سپرنٹنڈنٹ جان لوولیس نے کہا کہ واقعے کو فی الحال دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا، گرفتار افراد سے علیحدہ علیحدہ تفتیش جاری ہے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم افسران بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے کو خوفناک قرار دیا جبکہ ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل کی۔متاثرہ روٹ پر اتوار کے روز سروس معطل رہی، ایل این ای آر ٹرین انتظامیہ کے مطابق ٹکٹ پیر کو بھی کارآمد ہوں
لاہور پریس کلب کے وفد کا کرتار پور کا دورہ







