باغی ٹی ،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی موضع جوسا کے قریب ڈکیتی کی واردات میں گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ مقدمہ درج۔۔
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی کے نواحی گاؤں 755 گ ب کا رہائشی محمد اقبال اپنے ہنڈا موٹر سائیکل پر عبدالحکیم سے سندھیلیانوالی کی طرف آ رہا تھا کہ موضع جوسا کے قریب دو ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور موٹر سائیکل موبائل اور 1500 روپے نقد چھین لئے۔ اسی اثناء میں ایک اور موٹر سائیکل سوار جس کا نام ابوذر ساکن جھنگ صدر ہے اُس کو بھی روکا گیا اور اُس کا موٹر سائیکل بھی چھین لیا گیا ۔ ڈاکو جاتے ہوئے اپنا پنکچر 125 موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ اسی طرح ایک ہی وقوعہ میں محمد اقبال 40 ہزار روپے کے موٹر سائیکل 22 ہزار روپے کے موبائل اور 1500 نقدی سے جبکہ دوسرا راہگیر ابوذر ایک لاکھ 65 ہزار کی پرائیڈر 125 سے محروم ہو گئے تھانہ اروتی نے مقدمہ درج کر لیا ہے

Shares: