ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز ) ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ نزد پیپل والا بائی پاس تیز رفتار دو ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے
حادثہ کے نتیجہ میں ڈمپر ڈرائیور زخمی حالت میں بری طرح اندر پھنس گیااطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ریسکیو عملہ نے 40 سالہ وسیم کو پیشہ ورانہ مہارت سے ڈمپر کے اندر سے نکالا اور طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا
بچیانہ روڈ نزد چک نمبر 546 تیز رفتار دو کاریں آپس میں ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں 40 سالہ صائمہ 48 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ صنوبر شامل ہیں
Shares: