لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کو ساحلی شہر الخمس کے نزدیک 95 غیرقانونی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ پہلی کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن موجود تھے، جن میں 2 مصری باشندے اور بڑی تعداد میں سوڈانی شہری شامل تھے۔

لیبیائی حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بچا لیا، تاہم ایک بار پھر یہ واقعہ تارکین وطن کے خطرناک سمندری راستوں پر سفر کے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے

امریکا کا غزہ میں اسرائیلی قبضہ نما طویل المدتی تقسیم کا منصوبہ

یوکرین کا ماسکو کے قریب ریازان ریفائنری پر حملے کا دعوی

حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل 6 روپے مہنگا

Shares: