اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر دو موٹر سائیکل سوار کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کالج چوک علی پور کے نزدیک بائی پاس پر واقع مدرسہ دعوت اسلامی کے سامنے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے فتح پور جنوبی کے رہائشی تھے جن کی عمریں تقریباً 16 اور 17 سال بتائی جاتی ہیں۔
حادثے کا سبب سڑک کی خراب حالت اور گٹروں کے بہتے ہوئے پانی کو قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت شاکر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔