کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کندھ کوٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے ہیں جبکہ لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں
تفصیل کے مطابق پولیس کے مطابق تھانہ رسالدار کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر محمدانی برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رکشہ ریڑھا چلانے والے چاکر کھوسہ کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر زین الدین گولو بھی زخمی ہو گیا زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دو افراد کے قتل کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھوسہ اور محمدانی برادری کے دو گروپوں میں چوری کے پرانے تنازعہ پر پیش آیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے ۔

Shares: