کراچی ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

0
35

شہر قائد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ یہ جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کی گئی ہیں کہ آیا یہ واقعہ پائلٹوں کی غلطی یا ائیر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق شہر قائد کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے ایک پرواز نے ہفتے کی دوپہر 1 بجے اڑان بھرنی تھی جب کہ ایئربس اے 320 نے دوپہر 1 بجکر 14 منٹ پر رن ​​وے سے روانہ ہونا تھا۔

ایئربس A-320 نے رن وے 7R سے 1:15 پر اڑان بھری جب کہ پشاور کی ایک اور ایئر لائن اسی رن وے سے ایک کلومیٹر دور تھی جہاں اسے لینڈ کرنا تھا۔

 

ایک طیارے نے اسی رن وے پر ٹیک آف کرنا شروع کیا جہاں دوسرا لینڈنگ کرنے والا تھا۔ اس موقع پر پائلٹ کو اے ٹی سی کی جانب سے ہدایات دی گئین تا ہم پائلٹ نے مبینہ طور پر اے ٹی سی حکام کی طرف سے دی گئی ہدایات کو نظر انداز کر دیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جس وقت ائیر سیال کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا عین اسی وقت پی آئی اے کا طیارہ اسی رن وے کو ٹچ کرچکا تھا۔

ایک ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے مبینہ طور پر قومی ائیر لائن کے پائلٹ کو ’گو اراؤنڈ‘ کا کہا گیا مگر مبینہ طور پر غفلت کی گئی۔ اس سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

Leave a reply