ایشیا کپ 2025 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے محمد وسیم اور عالیشان شرافو کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت عمان کو 42 رنز سے ہرادیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔یو اے ای کی اننگز میں کپتان محمد وسیم نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے، جبکہ عالیشان شرافو نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے 19 رنز جوڑے۔ عمان کی جانب سے جیتن رامانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں عمان نے محض 7 رنز پر پہلی وکٹ گنوائی اور بعد ازاں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ آریان بشت 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان جتندر سنگھ اور ونائیک شکلا نے 20، 20 رنز بنائے۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ محمد روہید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی
ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی
دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات








