وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ کے سی ای او حاتم داویدار کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایتسالات گروپ کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات مشترکہ ثقافت، مذہبی اقدار اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، اور اماراتی کمپنیاں طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی ای او حاتم داویدار نے وزیراعظم کو حالیہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول میسر آیا ہے۔
حاتم داویدار نے بتایا کہ ایتسالات گروپ گزشتہ 19 سال سے پاکستان میں کامیابی سے کام کر رہا ہے اور مستقبل میں مزید طویل المدتی اور کامیاب سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتسالات میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جو پاکستان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک
ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی
ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی
لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل، سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب