یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کو یو اے ای کی اعلیٰ مالیاتی ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کی ایک بڑی قومی کامیابی قرار دیا ہے۔یو اے ای کے سینٹرل بینک کے گورنر اور نیشنل کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کے چیئرمین خالد محمد بالاما نے کہا کہ یہ پیش رفت ملک کی دور اندیش قیادت اور طویل المدتی وژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی قیادت میں قومی انسداد منی لانڈرنگ کمیٹی کی سفارتی کوششوں نے اس اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اپنے قانونی اور مالیاتی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ہیں۔خالد محمد بالاما نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ یو اے ای کے جدید مالیاتی نظام، مؤثر گورننس، شفافیت اور عالمی مسابقت کو فروغ دینے کی کوششوں کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کے حصول میں ریگولیٹری اداروں، مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے کردار کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیٹف نے فروری 2024 میں یو اے ای کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔

بلاول کا انڈیا سے یکطرفہ امن کی بھیک مانگنا قوم کی غیرت کے خلاف ہے،خالد مسعود سندھو

Shares: