ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ،یواے ای جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر
اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے

ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پرکاوَنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 2 پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں اسلام آباد سے دبئی اور ابو ظہبی جانے والی پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے، ایئر پورٹ منیجر کے مطابق مجموعی طور پر343مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کرکے ان کو روانہ کیا گیا،ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت والااسلام آباد تیسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے،مسافروں کو 5گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے

دوسری جانب یو اے ای جانیوالے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا معاملہ سی اے اے نے 7 ایئرپورٹس پر ٹیسٹ کیلئے ایئر لائنز کو جگہ فراہم کردی کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ ایئرپورٹ پر جگہ فراہم کی گئی ہے ایئرپورٹس پر متعلقہ لیبارٹریز مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کریں گی

یاد رہے کہ عرب امارات کی طرف ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کرنے کے بعد پاکستان بھرکے ایئرپورٹس پرجس طرح عرب امارات جانے والے پاکستانی مشکل کا شکار ہوئے ہیں ان کی اس مشکل اورتکلیف کو باغی ٹی وی نے اعلیٰ حکام کے گوش گزارکیا

باغی ٹی وی نے مسافروں کی مشکلات اورعرب امارات کی طرف سے عائد شرائط کے متعلق بھی حکام کو آگاہ کیا حکومتی اورسول ایوی ایشن حکام نے اس خبر کے بعد مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی کی خوشخبری سنائی تھی

Shares: