متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بزدار سے ملاقات میں لاہوریوں کو سنائی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،متحدہ عرب امارات نے تعمیراتی شعبے اورہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا،
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ا ورمتحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،اماراتی سرمایہ کار ریور راوی اربن فرنٹ اوروالٹن بزنس حب کےمنصوبوں میں سرمایہ کیلئے آگے آئیں،آئندہ سے غیر ملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی ہے،اسٹیڈیم اور ہوٹل کو ملانے کیلئے انڈر گراؤنڈ یا اوور ہیڈ برج بھی بنایا جائے گا،
وزیراعلیٰ پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi کی ملاقات۔#baaghitv #pakistan #punjab #lahore #UAE @UsmanAKBuzdar @uaegov pic.twitter.com/OYxk0GmDbW
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 15, 2021
سفیر متحدہ عرب امارات نے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں،لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزا سینٹر بھی جلد کھولاجائے گا،