یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی بر قرار

0
78
pia

یورپی کمیشن نے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھنے کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر ہوگیا ہے، یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی، ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم سول ایوی ایویشن اور پی آئی اے سمیت دیگر آپریٹرز پرعائد پابندیوں پرحتمی فیصلے کیلیے معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا جس کے پیش نظر پی آئی اے کو ٹی سی او لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Leave a reply