یو اے ای سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو
سفیر الزعابی نے ویزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی-
باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عُبید ابراہیم الزعابی نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے امور پر بات کی جبکہ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔
سفیر الزعابی نے ویزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جن میں انسانی وسائل میں اضافہ شامل ہے ان اقدامات کا مقصد ویزا کے اجرا میں تاخیر کو کم کرنا اور عمل کو تیز بنانا ہے۔