یواے ای قونصلیٹ کی سابق ملازمہ 15 کروڑ کا 30 کلو سونا سمگل کرتے پکڑی گئی

یواے ای قونصلیٹ کی سابق ملازمہ 15 کروڑ کا 30 کلو سونا سمگل کرتے پکڑی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یواے ای قونصلیٹ کی سابق ملازمہ کو کیرالا میں 30کلو سونے کی سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے

بھارتی ریاست کیرالا میں یواے ای قونصلیٹ کی سابقپ ملازمہ سوپنا سریشن کو مبینہ سونے کی سمگل کرنے پر تحویل میں لے لیا گیا ہے،
سونے کا سیٹ سفارتی سامان میں ساتھ لایا گیا تھا کسٹم حکام نے سابق ملازمہ سے 30 کلو سونا برآمد کیا ہے،مذکورہ سامان کسٹمس عہدیداروں کی معمول کی تحقیقات سے مستثنیٰ تھا

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایساشبہ ہے کہ سمگل کرنے والا ایک سنڈیکٹ سفارتی طاقت رکھنے والے ایک فرد کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ کام انجام دے رہا ہے،

سونے کی سمگلنگ کے حوالہ سے قونصلٹ کے ملازمین کے خلاف بھی تھقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تا ہم یہ کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ غیرمجاز لوگوں کو کس طرح سفارتی کارگوکی سرکاری منظوری سے وابستہ کیاجاسکتا ہے۔ کس طرح ایک سابق ملازم قونصل خانہ کے سامان کو سنبھالتے ہیں‘کس نے یہ باہر سے بھیجا ہے اور یہ کس کو دینا تھااس پر تحقیقات کر رہے ہیں

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ 15کروڑ کے سونے کی سمگلنگ کرنے والی کوئی چھوٹی ٹیم نہیں ہے،ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سونا باتھ روم آلات کے اندر چھپایا گیا تھا ہمیں شبہ ہے کہ اسمگل کرنے والوں نے سفارتی استثنیٰ کے ساتھ ملحقہ شخص کے نام کا استعمال کیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سامان کے لئے سفارتی استثیٰ والے شخص کا پتہ چل گیا تھا،جس کی وجہہ سے نارمل پروٹوکول کے مطابق ہم نے تحقیقات کی ہے‘ ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہماری مدد کریں اورانہوں نے تحقیقات میں ہماری کافی مدد بھی کی ہے

Comments are closed.