اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) کامریڈ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول نے پلے گروپ تا جماعت ہشتم سالانہ رزلٹ 2025 کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
اس موقع پر سکول کے مین کیمپس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سی ای او فاروق احمد ملک اور بانی ادارہ محمد عثمان غنی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے۔
سی ای او فاروق احمد ملک نے طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بچوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو مزید محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
تقریب میں اساتذہ کرام اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی کو خوب سراہا۔