اوچ شریف: میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مین بازار، خیر پور ڈاہا روڈ اور ہاتھی دروازہ بازار میں کارروائیوں کے دوران دکانوں کے سامنے رکھا ہوا سامان قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ آہنی شیڈز اور سائن بورڈز بھی ہٹا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر قاضی محمد نعیم کی قیادت میں میونسپل عملے نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں۔ الشمس چوک، مین بازار اور خیر پور ڈاہا روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا گیا۔

چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری رہے گا اور دکانوں کے باہر سامان رکھنے یا فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرکے تعاون کریں۔

Comments are closed.