اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): تھانہ دھوڑکوٹ کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محمد اکبر کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتول کا شناختی کارڈ، موبائل فون اور قتل کا آلہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد افضل نواز اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے تھانہ دھوڑکوٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران 55 سالہ محمد اکبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر ڈی پی او بہاولپور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments are closed.