اوچ شریف (باغی ٹی وی رپورٹ) اوچ شریف کے نواحی علاقے بختیاری میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 7 سالہ حامد اتائی ڈاکٹر جعفر کے پاس بخار کے علاج کے لیے لے جایا گیا۔ علاج کے دوران اتائی ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایا جس کے فوراً بعد بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

اس افسوسناک سانحے پر بچے کے ورثاء غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ لواحقین نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور اتائی ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور عوامی حلقوں میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

Shares: