اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان ) موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی یا حادثہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے بیٹ 23 میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایکسرسائز میں موٹروے پولیس، نجی اور حساس اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔

موک ایکسرسائز کی نگرانی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے زونل کمانڈر دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے کی۔ اس میں بریگیڈیر حامد انور، سی ٹی او ملتان معاوین خان، ایس پی پی ایچ پی سلیم خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسپلوزیو آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوگرا آصف سعید، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوٹل پارکو آصف محمد، سیکٹر کمانڈر حمید اللہ خان نیازی، مینیجر سسٹین ایبیلیٹی میڈم سبین، اور دیگر حساس اداروں کے افسران شامل تھے۔

اس ایکسرسائز میں حادثات کی ہینڈلنگ، جائے حادثہ کو محفوظ کرنا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا، ریکوری سروسز کا استعمال، زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینا اور انہیں بحفاظت ہسپتال منتقل کرنے کے امور پر عمل کیا گیا۔زونل کمانڈر دار علی خٹک نے بتایا کہ اس ایکسرسائز کا مقصد آفیسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر فوری اور مؤثر ردعمل دے سکیں۔

یہ ایکسرسائز تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Shares: