اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) عرصہ دراز سے زیر التوا ریسکیو 1122 کے دفتر کا بالآخر افتتاح ہو گیا۔ ایم پی اے سید عامر علی شاہ اور ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی نے ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر بہاولپور باقر حسین کے ہمراہ دفتر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ایم این اے سمیع الحسن گیلانی نے ریسکیو خدمات کی مزید فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا عزم ظاہر کیا، جبکہ ایم پی اے عامر علی شاہ نے زیر التوا منصوبے کی بروقت تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر، چیف آفیسر قاضی محمد نعیم، انجمن تاجران کے صدر اکمل شیخ، سول سوسائٹی کے عمر خورشید سہمن، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ پیر سید محمد شاہ جرار نے دعائے خیر کروائی۔ شہریوں نے دفتر کے قیام کو علاقے کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا اور حکومتی کاوشوں کو سراہا۔

Shares: