اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، جیولرز کی من مانیوں نے عوام کو پریشان کر دیا
تفصیل کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور جیولرز کی اضافی کٹوتیوں نے شادی بیاہ کے لیے زیورات خریدنے والوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ مارکیٹیں سنسان ہو گئی ہیں اور خریدار شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی حال رہا تو سونے کا کاروبار ٹھپ ہونے کا خدشہ ہے۔
سونے کی قیمت 2,85,000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے، جس نے عام آدمی کے لیے زیورات خریدنا ناممکن بنا دیا ہے۔ جیولرز نے قیمتوں میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداروں پر اجرت اور کٹوتیوں کے نام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے پر 27,500 روپے کی کٹوتی کی جاتی ہے جو غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سونے کی قیمتوں کے حوالے سے مستحکم پالیسی نافذ کی جائے اور جیولرز کی بے ضابطگیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔