اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قدیمی تاریخی میلہ اوچ شریف کا سنتے ہی تحصیل احمد پور شرقیہ ہیرا منڈی سج گئی ریلوے اسٹیشن پر جسم فروشی کے اڈوں پر خوبصورت تتلیاں سر عام عریانی لباس پہن کر دعوت گناہ دینے لگی پولیس سمیت ریلوے اسٹیشن ملازمین بھی نائکیوں سے مل کر بحیائی پھیلانے لگے تحصیل احمد پور شرقیہ کے شہریوں کی وابستہ امیدوں پر DSP فرخ جاوید نے بھی پانی پھیر دیا سکول و کالجز کو جانے والے طلباء فاحشہ عورتوں کے چنگل میں پھنسنے لگے جبکہ پولیس پر اسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی جس کے باعث شرفا کا جینا محال ہو گیا تشویش میں مبتلا عوامی سماجی حلقوں کا جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر نے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق قدیمی تاریخی میلہ اوچشریف کا سنتے ہی تحصیل احمد پور شرقیہ میں بدکاری کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے باعث بدکاری کے گھناؤنے پیشہ سے وابستہ افراد اور عورتوں کی تعداد میں روز بروز خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تحصیل احمد پور شرقیہ میں ریلوے اسٹیشن کے عقب میں اس وقت ان قحبہ خانوں اور فحاشی کے اڈوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے احمد پور شرقیہ میں جسم فروشی کے ساتھ شراب کادھندہ بھی کھلے عام پولیس کی ملی بھگت کے ساتھ ہو رہا ہے قانون ساز اداروں نے بھی اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اس وقت یہ کام احمد پور شرقیہ میں اپنے پورے عروج کو چھو رہا ہے احمدپورشرقیہ شہر اس وقت ہیرا منڈی کے نام سے پورے پنجاب بھر میں مشہور ہو گیا اس ہیرا منڈی میں دور دراز کے شہروں سے کھاتے پیتے گھرانوں کے تماشبین لڑکے آتے ہیں جہاں شراب آئس کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے شریف گھرانوں کی مجبور اور سکول و کالج کی لڑکیوں کو ورغلا کر ان فحاشی کے اڈوں پر انکی عزت تار تار کی جانے لگی ہے ان فحاشی کے اڈوں کی نائیکہ اتنی با اثر ہیں کہ پولیس انکے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اس بارے شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ احمد پور شرقیہ اولیائے کرام کے شہر اوچ شریف سے بیس کلو میٹر پر واقعہ ہے جہاں پر دنیا بھر سے سیاح اور ملک بھر سے زائرین ریلوے کا سفر کر کے احمد پور شرقیہ اسٹیشن پر پہنچتے ہیں وہ بھی ریلوے اسٹیشن پر بے حیائی دیکھ کر کیا تاثرات لیتے ہوں گے جہاں احمد پور شرقیہ نوابوں کا گھر ہے جو سیاح ڈیرہ نواب صاحب میں قیام کرتے ہیں لہذا حکومت پنجاب اورانتظامیہ بہاولپور کو چاہیے کہ فوراً اس بےحیائی کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے.،صوبہ پنجاب میں تحصیل احمد پور شرقیہ جرائم اور بد کاری کے لحاظ سے بہت بد نام ہےشہر بھر کے چاروں اطراف قحبہ خانوں کے کھل جانے کے خلاف ضلعی انتظامیہ بے بس و لاچار نظر آتی ہے مذہبی سیاسی سماجی رفاہی تنظیموں نے شدیداجتجاج کر تے ہو ئے آئی جی پنچاب سے فوری نوٹس لنیے کا مطالبہ کیا ہے-

Shares: