حاصل پور: دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل

تینوں بچوں کی دودھ پینے کے بعد شدید الٹیاں آنا شروع ہوگئیں جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی

اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بن گیا،ہسپتال منتقل، تینوں بچوں کی دودھ پینے کے بعد شدید الٹیاں آنا شروع ہوگئیں جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی

تفصیلات کے مطابق حاصل پور کے نواحی علاقے میں آج شام تین بچوں کی شدید الٹیوں کی شکایت نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔ لواحقین کے مطابق، بچوں نے گھر کے قریب دودھ کی دکان سے کچا دودھ خریدا تھا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

بچوں کی حالت بگڑتے ہی فوری طور پر ریسکیو سٹاف نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصلپور منتقل کیا۔ اسپتال میں تینوں بچوں کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

متاثرہ بچوں میں شامل ہیں علی اکبر، ولد محمد فخر، عمر 3 سال اڈہ کٹرینہ، حاصلپور،علی حسین، ولد محمد فخر، عمر 10 ماہ،شائستہ بی بی، دختر حفیظ، عمر 7 ماہ

دودھ میں کیا تھا جس نے تین بچوں کو بیمار کیا؟ حاصل پورمیں دودھ کی دکان سے خریدا گیا کچا دودھ تین بچوں کے لیے زہر بنا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی اور تحقیقات میں تاخیر نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے دودھ میں ہاضمے سے متعلق بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں،عوام کچے دودھ کے استعمال سے پرہیز کریں اور صرف معیاری دودھ استعمال کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply