اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان) تھانہ اوچ شریف کی حدود میں انصاف کی تلاش میں خاتون کو مایوسی کا سامنا ہ کرنا پڑرہاہے۔ متاثرہ خاتون صفیہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن پولیس نے اسے نہ تو انصاف دیا بلکہ اب صفیہ اور اس کے گواہوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرکے مزید زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔متاثرہ نے پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود سوزی کی دھمکی دیدی،
تفصیل کے مطابق اوچ گیلانی کی رہائشی صفیہ نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاول پور سے مدد کی اپیل کی، یہ کہتے ہوئے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہوگی۔ اس نے واضح کیا کہ پولیس کے غیر منصفانہ اقدامات نے اس کی زندگی کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی شہریوں اور صفیہ کے اہل و عیال نے بھی صفیہ کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس نے مدعیہ مقدمہ اور گواہان پر مبینہ رشوت کے عوض یا سیاسی پریشر میں آکر ظلم کیا ہے، ایسے واقعات نے نہ صرف ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بلکہ اس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر رشوت یا سیاسی دباؤ میں آکر مدعیہ اور گواہوں پر ظلم کیا ہے۔ اس واقعے نے عوام کا پولیس پر اعتماد کمزور کردیا ہے۔ سماجی رہنماؤں نے اس واقعے کو متاثرہ خواتین کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے والا قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے۔