اوچ شریف انٹرچینج ،موٹروےپولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار

50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 136کارٹن غیر ملکی سگریٹ ، 34 کارٹن اور 133 چھالیہ کی بوریاں بھی برآمد

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) موٹر وے پولیس کی ایم 5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب کارروائی ، بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار ، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 136کارٹن غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ ، 34 چھالیہ کے کارٹن اور 133 چھالیہ کی بوریاں بھی برآمد کی گئی۔مزکورہ سامان ملزمان فروٹس کے کارٹن میں چھپا کر کوئٹہ سے ملتان سمگل کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ جتوئی

تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 5 بیٹ 25 کے ڈی ایس پی فیض اللہ خان جتوئی کی سربراہی میں موٹروے پولیس آفیسرز گاڑیوں کی آن لائن ویریفیکیشن ، چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران 3 عدد مشکوک پک اپ لوڈر روکے جس پر ویریفیکیشن کے بعد جب گاڑیوں پر لدے سامان کو چیک کیا گیا تو ملزمان نے سمگل شدہ ممنوعہ 136 کارٹن سگریٹ جس میں 42 ہزار سگریٹ کی ڈبیاں موجود ہیں اور 133 بوری اور 34 کارٹن چھالیہ گٹکا وغیرہ فروٹس کے کارٹن میں چھپا کر لوڈ کیا ہوا تھا

جسے کوئٹہ سے ملتان لے کر جا رہے تھے۔ موٹروے پولیس اوچ شریف نے سمگل شدہ سامان اور سمگلنگ میں ملوث ڈرائیورز مراد خان ، خلیل اور سید محمد کو اپنی تحویل میں لے کر انٹیلیجنس کسٹم آفیسران کے حوالے کر دیا جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے آفیسرز اور جوان موٹر وے پر سمگنگ کو روکنے ، منشیات سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کے لئے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر محمد اسماعیل، پٹرولنگ آفیسر محمد عثمان، عاطف حلیم اور محرر رفیق ، و دیگر موجود تھے۔

Leave a reply