مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی،غیر قانونی بریڈنگ فارم پر چھاپہ، 3 گرفتار

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض): پنجاب وائلڈ لائف...

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

اسلام آباد: آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، تربیلا ڈیم...

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو...

دھوکہ ہو گیا،بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار

کوالالمپور: 15 بنگلا دیشی کرکٹرز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور...

طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھل گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع طورخم سرحدی گزرگاہ...

اوچ شریف: عید کی آمد، درزیوں نےکپڑےلینا بند کر دیے، شہری مہنگے داموں سلائی کروانے پر مجبور

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی اوچ شریف کے درزیوں نے عید الفطر کے کپڑوں کے آرڈر لینا بند کر دیے ہیں، جس سے شہری مہنگے داموں سلائی کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے درزیوں نے کام کے دباؤ اور بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے دکانوں کے باہر "نو بکنگ” کے بورڈ لگا دیے ہیں۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ہی ان کے پاس اتنے زیادہ آرڈرز ہیں کہ وہ مزید کام نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے دیے گئے آرڈرز کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ کسی کو عید کے موقع پر پریشانی نہ ہو۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ درزی اپنی مصروفیت کا بہانہ بنا کر من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی درزی زیادہ قیمت لے کر نئے آرڈرز قبول کر رہے ہیں جو عید کے قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ مہنگے پڑ رہے ہیں۔ اس صورتحال نے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے اور انہیں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ رمضان کے دوران زیادہ تر درزی اپنی دکانوں پر کام کا وقت محدود کر دیتے ہیں، جس سے ان کی عید کی تیاریوں میں رکاوٹ آتی ہے۔

تاہم درزیوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ اپنے دیے گئے کام کو وقت پر مکمل کر سکیں اور ان کا کوئی ارادہ عوام سے اضافی پیسہ لینے کا نہیں ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، درزی دگنی قیمت وصول کر رہے ہیں، جو کہ شہریوں کے لیے عید کی خوشیوں کو ماند کر رہی ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں