اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) روڈ پر حادثہ، رکشہ ڈرائیور چادر پھنسنے سے جاں بحق
تفصیل کے مطابق اوچ شریف روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ علی الصبح 4 بج کر 24 منٹ پر پیش آیا، جب ایک فروٹ سے لدا پھٹہ رکشہ اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ جا رہا تھا۔ دوران سفر ڈرائیور کی چادر رکشہ کی چین میں پھنس گئی، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھا اور رکشے کے نیچے آ کر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس پہلے سے موجود تھی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔








