اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان) انتظامیہ کی جانب سے تاریخی میلہ اوچ شریف کی 4 مئی سے شروع ہونے والی سیکورٹی کے باعث تعطل کا شکار پانچ روزہ تقریبات کا آغاز بالآخر گزشتہ شام 6 مئی سے ہو ہی گیا ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
تفصیل کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث 4 مئی سے قدیمی شہر اوچشریف میں شروع ہونے والی تاریخی میلے کی تعطل کا شکار تقریبات کا آغاز بالآخر گزشتہ شام 6 مئی کو ہو ہی گیا ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات نے میلے کو شہر میں تین مختلف جگہوں پر تقسیم کر دیا تھا معروف سرکس سمیت کھیل تماشوں کو اپنی جگہوں پر زبردستی لے جانے پر شرانگیزی کے خدشات اور تین مختلف مقامات پر میلے کے انعقاد پر سیکیورٹی خدشات کے اندیشہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ نے میلے کی اجازت نہیں دی تھی تاہم گزشتہ روز 6 مئی کی شام سے سیکورٹی خدشات دور کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ میلے کی منسوخی کا سن کر دور دراز سے روزگار کی غرض سے آنے والے کھیل تماشہ والوں کیلئے مشکلات پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سستی تفریحی کے مواقع میسر نہ آنے سے عوام پریشان تھے جبکہ میلے کے ٹھیکیداروں نے عارضی دکانیں لگانے والوں سے ایڈوانس رقمیں بھی وصول کر لی تھیں اور میلے کے تشہیری اعلانات سن کر ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں لوگ بھی میلہ دیکھنے اوچ شریف پہنچ گئے تھے جن میں سے اکثر میلہ منسوخ ہونے کا سن کر مایوس گھروں کو واپس روانہ ہو گئے تھے تاہم میلے کی تقریبات کے آغاز کا سنتے ہی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
Shares:








