اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ علی پور روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس دوران تیز رفتار بس نے دونوں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت محمد کاشف ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی، جو موضع بختیاری کا رہائشی تھا۔ دوسرے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کی رفتار بہت تیز تھی اور موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کے فوراً بعد بس نے انہیں روند ڈالا۔
اس المناک حادثے نے پورے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف منتقل کر دیا۔