یوکرائنی مسافر طیارہ غلطی سے نہیں بلکہ کیوں گرایا گیا؟ ایرانی فوج کا بیان سامنے آ گیا

0
33

یوکرائنی مسافر طیارہ غلطی سے نہیں بلکہ کیوں گرایا گیا؟ ایرانی فوج کا بیان سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے اعتراف کیا کہ یوکرائن کا طیارہ میزائل مار کر گرایاگیا،ایرانی فضائی فوج کے کمانڈر نے قبول کرلیا ہے کہ یوکرائنی جہاز ایرانی فوج نے غلطی سے گرایا ہے اس کا کہنا تھا کہ ہمارا اینٹی ائیر سسٹم اسکو غلطی سے دشمن کا کروز میزائیل سمجھ بیٹھا

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ طیارہ پاسداران انقلاب کے مرکز کی طرف بڑھ رہا تھا،طیارہ پاسداران انقلاب کو خطرہ تصور کرتے ہوئے مارگرایا گیا،مستقبل میں ایسی "غلطیوں” کو روکنے کیلیے نظام کو اپ گریڈ کریں گے.

ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث فوجی حکام کے خلاف کاروائی کریں گے

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرائن حکام کی بات درست نکلی ،ایران نے یوکرائنی مسافر طیارہ گرانے کو قبول کر لیا،ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مار گرانا انسانی غلطی تھی، طیارہ حساس ملٹری اسٹرائیک کے پاس سے گزرتے ہوئے نشانہ بنا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی اور طاقت کے زعم میں مبتلا امریکی مہم جوئی کے دوران پیش آیا، واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں۔

یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے یوکرین کے ماہرین کو بلیک باکس تک رسائی دے دی ہے، یوکرین کے 50 ماہرین کو ایران بھیج دیا گیا ہے۔

امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ طیارے کو ایران نے میزائل سے نشانہ بنایا تاہم ایران نے کئی مرتبہ طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بیانات کی تردید کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شک ہے کہ ایران نے غلطی سے مسافر طیارہ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے دوران امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں گرنے والے یوکرائنی طیارے کے ساتھ کیا ہوا تو اس کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرے کچھ شکوک و شبہات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے تباہ شدہ طیارے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، طیارہ آٹھ ہزار فٹ کی سطح پر بلند ہو کر راڈار سے اوجھل ہوا، جسکے بعد زمین پر گرا، بلیک باکسز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تباہ ہونے سے قبل پائلٹ کا ریڈیو کے ذریعہ رابطہ نہیں ہوا، ابتدائی طور پر طیارہ مغرب کی جانب گیا، جب مسئلہ پیش آیا تو ایئر پورٹ پر واپس آنے کے لیے سیدھے ہاتھ پر مڑا۔

واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 176 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یوکرائن ایئرلائنز کا طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران کے خمینی ایئرپورٹ سے یوکرائنی دارلحکومت کییف کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بوئنگ 737 طرز کے اس طیارے پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 167 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں 82 ایرانی شہری، 57 کینیڈا اور 11 یوکرائن کے شہری تھے۔

Leave a reply