ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی،ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے آپ کیا کہتے ہیں؟

ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا ملزم نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تھا؟عمر حیات نے بیان دیا کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں میں نے کوئی قتل نہیں کیا عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے2 جون کو اسلام آباد میں ملزم نے مبینہ طور پر17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھاپولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھامقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 (ارادی قتل) کے تحت درج کیا گیا تھا، بعد ازاں تکینیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے عمر حیات نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Shares: