کمپالا: افریقی ملک یوگینڈا میں بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقے میوکونو کے بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں رات 1:00 بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے متعدد حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اورمقامی حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔آگ اسکول کے اسٹور روم یا کچن سے بھڑکنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے سلام اسکول آف دی بلائنڈ میں حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ا،امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں ایک سکول میں بندوق بردار حملہ آور کی فائرنگ سے دو خواتین اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ سینٹ لوئس پولیس کے سربراہ مائیک سیک نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سینٹرل وجوئل اور پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔

امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پولیس سربراہ مائیک سیک نے کہا کہ بندوق بردار ملزم کی عمر 20 سال ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی بندوق بردار کی فائرنگ سے ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئیں اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے اسکول میں فائرنگ کی طلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس نے عمارت خالی کرنا شروع کردی اور اسی دوران فائرنگ کی آواز پر پولیس اہلکار اس طرف دوڑے اور حملہ آور سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران وہ ہلاک ہوگیا۔

امریکا: سکول میں فائرنگ سے دوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Shares: