برطانیہ میں کام کرنے کے لیے نئی ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم لازمی قرار دے دی گئی۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے ملک میں قیام اور کام کرنے کے حق کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ نوکری کے آغاز پر ڈیجیٹل آئی ڈی دکھانا ضروری ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل آئی ڈی ہر وقت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ فون میں کنٹیکٹ لیس کارڈ کی طرح کام کرے گی۔ برطانوی شہریوں اور قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں عام شہریوں کے لیے دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے شناختی کارڈ لازمی نہیں رہے اور یہ معاملہ ہمیشہ متنازع رہا ہے۔سول رائٹس کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادی پر قدغن اور ذاتی معلومات کے لیے خطرہ ہے۔ ماضی میں سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے بھی بایومیٹرک شناختی کارڈ متعارف کرانے کی کوشش کی تھی، تاہم عوامی مخالفت کے باعث منصوبہ ترک کر دیا گیا تھا۔
ایران-روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کے ایٹمی بجلی گھر وں کامعاہدہ
ماڈرن اسپتال کے تحت فری میڈیکل کیمپ 28 ستمبر کو لگے گا