برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی خبرایجنسیوں اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق،برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی قریبی ساتھی اور نائب وزیراعظم انجیلا رینرنے حالیہ دنوں میں ایک نئے گھرکی خریداری پر مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا، جس کے بعد ان پرسیاسی وعوامی دباؤ بڑھ گیا وہ ہاؤسنگ سیکریٹری کے منصب کے ساتھ ساتھ لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر بھی تھیں۔
انجیلا رینر پر الزام تھا کہ انہوں نے ایسٹ سسیکس میں فلیٹ خریدتے وقت درست اسٹامپ ڈیوٹی ٹیکس ادا نہیں کیا 8لاکھ پاؤنڈز مالیت کے اس فلیٹ پر انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈز ٹیکس جمع کرایا، حالانکہ دوسری جائیداد ہونے کے سبب انہیں 70 ہزار پاؤنڈز ٹیکس دینا چاہیے تھا معاملہ کھلنے پر انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اوردیگرمتعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
اس معاملے کے منظرعام پرآنے کے بعد ان پر اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی غلطیوں کی وجہ سے حکومت یا پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے، اسی لیے وہ اپنے دونوں عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے اخلاقی امور سر لاری میگنس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد رینر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اس سے قبل کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈناخ سمیت حزبِ مخالف کے کئی رہنماؤں نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
لیبرپارٹی کے رہنماؤں نے ان کے فیصلے کو مشکل مگر اصولی قراردیا ہے، پارٹی کے قائد نے کہا کہ انجیلا نے ہمیشہ ایمانداری اورعوامی خدمت کو مقدم رکھا اوران کا استعفیٰ ان کی سیاسی دیانتداری کی علامت ہے،ان کے استعفے کے بعد لیبر پارٹی میں قیادت کے نئے ڈپٹی لیڈر کی تلاش کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
انجیلا رینر کا استعفیٰ لیبر حکومت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے صرف 14 ماہ قبل اقتدار میں آنے والی اسٹرمر حکومت کو اب ڈپٹی لیڈر کے انتخاب اور نئے ہاؤسنگ سیکریٹری کی تقرری جیسے اہم فیصلوں کا سامنا ہےتجزیہ کاروں کے مطابق اگر ڈپٹی لیڈر کے عہدے پر بائیں بازو کا امیدوار منتخب ہوا تو یہ اسٹارمر کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہےپارٹی کے اندر یہ بحث بھی چل رہی ہے کہ آیا ڈپٹی لیڈر کو دوبارہ ڈپٹی وزیرِاعظم نامزد کیا جائے گا یا نہیں، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر کابینہ میں وسیع ردوبدل پر بھی غور کرسکتے ہیں۔
پاک بحریہ کے ڈی جی پی آر کموڈور احمد حسین کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی