معاشی پاکستان نہیں دنیا کے بڑے بڑے ملک کے لیے وبال ، برطانیہ کی 100 سالہ پرانی فضائی کمپنی دیوالیہ ، 22 ہزار ملازم بے روزگار

0
128

لندن : پاکستان ہی نہیں دنیا کے بڑے بڑے ممالک بھی معاشی بحران کی لپیٹ میں آگئے ہیں ، اس کی تازہ مثال یورپ کے معاشی طور پر مضبوط ملک برطانیہ کی ہے ، اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی 100 سال پرانی فضائی کمپنی دیوالیہ ہوگئی، 22 ہزار ملازمین بے روزگار

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ سے مختلف ممالک جانے والے سیاحوں کو خدمات فراہم کرنے والی برطانوی کمپنی تھامس کوک نے پیر کے روز اپنے دیوالیہ ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر میں فضائی کمپنی کی پروازیں بند ہوگئیں۔

ذرائع کےمطابق اس برطانوی کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے 6 لاکھ سیاح مختلف ممالک میں پھنس گئے، پیچیدہ صورتحال اور تنقید کے بعد برطانوی حکومت نے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔

Leave a reply