برطانیہ میں دہشت گردی کی ایک سازش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے لیڈز، ہیڈرز فیلڈ، ڈربی اور ویسٹ بروموچ سے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ایسٹ کے مطابق جمعے کو کارروائی کرتے ہوئے 33 سالہ شخص کو لیڈز، 31 سالہ شخص کو ہیڈرز فیلڈ، 34 سالہ شخص کو ڈربی اور 49 سالہ شخص کو ویسٹ بروموچ سے حراست میں لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2000ء کی دفعہ 41 کے تحت کی گئیں۔پولیس کے مطابق عدالت نے تفتیشی ٹیم کو اجازت دی ہے کہ وہ 10 ستمبر تک مشتبہ افراد کو حراست میں رکھ کر پوچھ گچھ کر سکے۔
کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ایسٹ کے سربراہ ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ جیمز ڈنکرلے نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے بعد عوامی خدشات کو سمجھتے ہیں لیکن یقین دہانی کراتے ہیں کہ فی الحال کسی فوری خطرے کا اندیشہ نہیں ہے۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل
غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید








