برطانیہ میں پولیس نے ایشیائی باشندے سے 52 ملین پاؤنڈز انتہائی خفیہ مقام سے برآمد کر لئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایشیائی باشندے سے 52 ملین پاؤنڈ ز پولیس نے پکڑ لئے
ملزم اتنا شاطر تھا کہ اس نے اپنے گھر کے بیڈ روم میں بیڈ کے نیچے جگہ بنائی ہوئی تھی اور وہاں رقم چھپائی ہوئی تھی، میٹروپولیٹن پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران بیڈ روم میں تلاشی کے دوران بیڈ کے نیچے خفیہ خانے میں سے 52 ملین کے پاؤنڈز برآمد کر لئے
میٹروپولیٹن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،اور تحقیقات کا آغاز کر دیا، ملزم کا تعلق ایشیا سے بتایا گیا ہے تا ہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں،
پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اس موقع پر درجنوں پولیس اہلکار کاروائی میں شامل تھے، پولیس نے ملزم سے رقم برآمد کر کے اسے تھانے میں منتقل کر دیا ہے،
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ اتنی بڑی رقم اس کے پاس کہان سے آئی اور اسکے کیا مقاصد تھے،