یوکرین کی انٹیلی جنس ایجنسی "ایس بی یو” نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ڈرونز نے روس کے دور افتادہ علاقے سائبیریا میں موجود چار مختلف ایئر فیلڈز پر کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد جنگی اور جاسوس طیارے تباہ کر دیے۔
ایس بی یو کے مطابق یہ کارروائی روس کے ارکتسک ریجن میں واقع بیلایا ایئر بیس سمیت دیگر تین ایئر فیلڈز پر کی گئی، جو یوکرین سے تقریباً چار ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ یہ حملے ایک طویل منصوبہ بندی کے بعد کیے گئے جن پر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔یوکرینی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو خاموشی سے ان ایئر فیلڈز کے قریب منتقل کیا گیا، جہاں آج انہیں ٹرک کے ذریعے لانچ کر کے نشانے پر بھیجا گیا۔
ایس بی یو کے مطابق یہ روسی ایئر فیلڈز یوکرین پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے اور ان میں موجود طیارے یوکرین کے دفاع اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے تھے۔ یوکرینی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روس کی جنگی صلاحیت کو نمایاں طور پر متاثر کرے گا۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح یوکرین نے اس کے پانچ مختلف ریجنز میں واقع ایئرفیلڈز پر حملے کیے، جنہیں دہشتگردانہ کارروائیاں قرار دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری بیان کے مطابق یوکرین نے مرمنسک، ارکوتسک، ایوانو، ریازن اور امور کے علاقوں میں واقع ایئرفیلڈز کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے اور یوکرینی ایف پی وی ڈرونز کو بروقت روک دیا گیا۔تاہم، وزارت نے یہ تسلیم کیا کہ ایئرفیلڈز کے قریبی علاقوں میں بعض مقامات پر ڈرون حملوں کے باعث ایوی ایشن کے آلات کو آگ لگ گئی تھی، جس پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا۔
ارکوتسک کے گورنر کے مطابق حملے ٹرکوں سے لانچ کیے گئے ڈرونز کے ذریعے سائبریا اور سریدنی میں موجود فوجی اڈوں پر کیے گئے، جن سے کچھ نقصانات ہوئے ہیں۔یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی (SBU) نے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپریشن اسپائیڈرز ویب” گزشتہ ڈیڑھ سال سے تیاری کے مراحل میں تھا، اور اس کی نگرانی خود صدر وولودیمیر زیلنسکی کر رہے تھے۔
دوسری جانب روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مرمنسک اور ارکوتسک کے فوجی اڈے اب بھی فعال اور مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔فی الحال ان حملوں کے ممکنہ جانی نقصان یا مکمل مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ برطانوی اے آئی اسٹارٹ اپ دیوالیہ ہو گیا
پاکستان کی شاندار فتح، محمد حارث کی سنچری سے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ
روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے