یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) نے اعلان کیا ہے کہ نیپچون اینٹی شپ میزائل پروگرام کی حساس معلومات حاصل کرنے کے الزام میں چین کے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، 24 سالہ سابق طالب علم کو کیف میں انٹیلی جنس اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کیا جب اسے میزائل کی تیاری سے متعلق تکنیکی دستاویزات موصول ہوئیں۔ بعد ازاں اس کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا، جو دستاویزات کو چینی خفیہ ایجنسیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ پروگرام یوکرین کی دفاعی صنعت کا اہم حصہ ہے اور روسی حملوں کے خلاف ملک کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یوکرین نے اس کیس کے ذریعے چین پر روس کی جنگی کوششوں میں مدد دینے کے الزامات کو تقویت دی ہے، جبکہ چین خود کو غیر جانبدار ظاہر کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔چینی سفارت خانے نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اور گرفتار ملزمان کے وکیل بھی فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان

ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 119 افراد ہلاک، 173 لاپتہ

مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا

کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا اسکینڈل، دو ملزمان گرفتار

وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار

Shares: