امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اچھے ثابت ہوں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مشکل ہو جائے گی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ولادیمیر زیلنسکی اور پیوٹن ٹھیک کر رہے ہیں، یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست نہیں دینی چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے روسی صدر کوئی معاہدہ نہ کریں، اگلے چند ہفتوں میں پیوٹن کے بارے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا، یوکرین کو کافی علاقہ ملنے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ زمینی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے، کسی نہ کسی شکل میں سیکیورٹی ہو گی لیکن وہ نیٹو نہیں ہو سکتا۔ ہمیشہ سے میرا خیال رہا ہے کہ یوکرین روس اور یورپ کے درمیان ایک بفر ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کے سامنے صدر پیوٹن کو کال نہیں کی، پیوٹن کے ساتھ گرم جوش تعلقات اچھی بات ہیں اور میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

وزیراعظم کی سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
تیل و گیس سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاری، پاک امریکا مذاکرات

اگلے 3 روز اہم، 114 نئے رافیل، چین نے ہندوستان کو ٹھینگا دکھا دیا

آذربائیجان کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Shares: