یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

0
43

کیف: یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے ہونے سے ترسیل کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : "واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مغربی روس میں ایک ریفائنری میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

عراق میں اچانک امریکی افواج کی نقل وحرکت میں اضافہ

آگ نے روسٹوو آن ڈان کے علاقے میں نووشاختنسک آئل پروسیسنگ پلانٹ کے صنعتی سامان کو لپیٹ میں لے لیا روسی آئل ریفائنری کی عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون کے حملے سے کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ تباہ ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی درجنوں فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:40 اور دوسرا ڈرون حملہ ساڑھے نو بجے ہوا۔ عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئل ریفائنری جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفارئنری ہے رپورٹ کے مطابق ریفائنری پر حملے کی ذمہ داری تاحال یوکرین نے قبول نہیں کی ہے دوسری جانب یوکرائنی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ یوکرین کے حملوں کا نتیجہ ہیں

روسی گیس تنصیبات پریوکرین کا ترکی کے ڈرون سےحملہ

روستوف کے علاقائی گورنر واسیلی گولوبیف نے کہا کہ پلانٹ کی سرزمین پر دو ڈرونز کے ٹکڑے ملے ہیں ریفائنری نے کہا کہ اس نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

بدھ کے روز ریفائنری پر حملہ مغربی روس میں ہونے والے دھماکوں اور آگ کے سلسلے کے بعد ہوا ہے جب کہ ماسکو کی یوکرین میں لڑائی تقریباً چار ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

روسی حکام کے مطابق اپریل میں یوکرائن کے دو ہیلی کاپٹر گن شپ بیلگوروڈ میں تیل کے ایک ڈپو سے ٹکرا گئے، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

کئی دوسرےدھماکوں اور آگ نے ریفائنریوں، تیل کے ڈپووں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنایا۔ یوکرین نے باضابطہ طور پر ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن یوکرین کے کچھ میڈیا نے یوکرین کے حملوں کے نتیجے میں ان کی تعریف کی ہے۔

امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

Leave a reply