یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے اہم ملاقات کی جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور امن کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی نے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی قیادت سے جنگ جلد ختم کرنے کی ضرورت پر بات ہوئی، اور یوکرین میں امن کو ہر صورت پائیدار ہونا چاہیے۔فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق دونوں صدور نے ملاقات کے بعد امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جبکہ امریکا میں موجود یوکرینی نمائندے سے بھی گفتگو کی گئی۔ایلیزے پیلس کے مطابق صدر میکرون اور صدر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم، دیگر یورپی رہنماؤں اور نیٹو چیف سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکے صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نجکاری پروگرام سے خارج

Shares: