یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کرسمس کی شام جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کیا ہے-
صدر زیلنسکی نے ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ڈھائے گئے تمام تر مظالم کے باوجود روس ان چیزوں پر قبضہ یا بمباری نہیں کر سکتا جو سب سے زیادہ اہم ہیں۔ ان کے مطابق یہ چیزیں یوکرینی عوام کا دل، ایک دوسرے پر اعتماد اور قومی اتحاد ہیں۔
اگرچہ زیلنسکی نے اپنے بیان میں براہِ راست روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے کہا کہ آج ہم سب ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں، اور ہم سب کی ایک ہی خواہش ہے: ‘وہ ہلاک ہو جائے’، جیسا کہ ہر کوئی دل ہی دل میں سوچتا ہے۔
برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ
زیلنسکی نےکہا کہ جب وہ خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں تو وہ اس سے کہیں بڑی چیز مانگتے ہیں، ہم یوکرین کے لیے امن مانگتے ہیں، ہم اس کے لیے لڑتے ہیں، ہم اس کے لیے دعا کرتے ہیں، اور ہم اس کے حق دار ہیں-
https://x.com/ZelenskyyUa/status/2003863032968188302?s=20
صدر زیلنسکی نے یہ ویڈیو پیغام ایسے وقت میں دیا جب روس نے منگل کو یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جبکہ اپنے خطاب میں زیلنسکی نے ان حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی آمد سے قبل روس نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔
وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط








