محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور شمال مشرقی و جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز اور شدید موسلادھار بارش کا امکان ہےبالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے
محکمہ موسمیات نے سندھ بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 22 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔
پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع
سندھ کے علاقوں سانگھڑ، سکھر، بے نظیر آباد(نواب شاہ)، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، خیبرپور، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں معمول سے تیز بارش ہو سکتی ہےبلوچستان کے علاقوں سبی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، کیچ، موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب، خضدار، لسبیلہ، آواران، گوادر اور پنجگور میں بھی22 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم