قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، کیس کی باضابطہ سماعت 4 جون کو ہوگی۔

باغی ٹی وی کے مطابق ریفرنس عمر ایوب کے مدمقابل امیدوار بابر نواز خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے اور انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔کمیشن نے ریفرنس کی ابتدائی جانچ کے بعد اسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو 4 جون کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب پر اثاثے چھپانے کے علاوہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بھی ایک علیحدہ کیس زیرِ سماعت ہے۔

عدالتی پس منظر

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 اپریل کو الیکشن کمیشن کی انکوائری پر عائد حکم امتناع ختم کرتے ہوئے ای سی پی کو کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمر ایوب کی جانب سے دائر وہ درخواست مسترد کر دی تھی جس میں انکوائری روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن 4 جون کو ریفرنس پر باقاعدہ سماعت کرے گا، جس میں آئندہ کی قانونی پیش رفت متوقع ہے۔

کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

Shares: