لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ سے باؤلنگ کوچز کا اعلان کیا گیا، سعید اجمل بطور اسپن باولنگ کوچ اور عمر گل بطور فاسٹ باولنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
https://x.com/TheRealPCBMedia/status/1726854415498489954?s=20
واضح رہے کہ سعید اجمل پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے اسپن باؤلنگ کوچ جبکہ عمر گل بھی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔








